ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں رد و بدل کے ثبوت مل گئے

0
959

ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے قبضے میں لیے گئے لیپ ٹاپ سے ٹیمپرنگ کے ثبوت ملنے کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری کو ٹیمپر کرنے کے شواہد حاصل کر لیے ۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران ایس ای سی پی کی خاتون ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کے زیر استعمال لیپ ٹاپ قبضے میں لے کر چھان بین کی گئی ۔

اس دوران لیپ ٹاپ سے چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری کا اصل اور ٹیمپر شدہ ریکارڈ ریکور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے تین اعلیٰ افسران نے بطور گواہ چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف بیان دیے ۔ بطور گواہ پیش ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرام ، ای ڈی عابد حسین اور خاتون ڈائریکٹر ماہین فاطمہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ابھی تک ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY