وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔
سعد رفیق نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ 32 سال کی رفاقت ہے، وہ آزمائش اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار آزمائش میں انشاء اللہ فرنٹ لائن پر ہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات اور عزائم دھرے رہ جائیں گے۔












