عراق کے خفیہ اور تفتیشی اداروں کے تین اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ موصل میں سے چھبیس غیر ملکی جہادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں دو مرد، آٹھ بچے اور سولہ عورتیں شامل ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو عراقی دارالحکومت بغداد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں مردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ عورتیں روس، ایران، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں۔

جرمن خواتین کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ ایک جرمن خاتون مراکشی نژاد ہے اور اُس کی گود میں ایک بچہ بھی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین داعش کی مبینہ پولیس میں شامل تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY