انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پر شکست کے بادل چھاگئے۔ میچ کے چوتھے روز ہوم سائیڈ نے دوسری اننگز میں پروٹیز کے 117رنز پر4 کھلاڑی آئوٹ کردیے۔

انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے صرف6 شکار درکار ہیں جبکہ مہمان ٹیم ابھی ناممکن دکھائی دینے والی فتح سے 375 رنز دور ہیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز 8وکٹ پر 313 رنز بنا کر ختم کردی اور جنوبی افریقا کو 492 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی جانب سےدوسری باری میں ٹام ویسٹلے 59، جونی بیئرسٹو 63،جو روٹ 50، جیننگز 48 اور بین اسٹوکس 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے صرف 52رنز پر 4 وکٹ گنوادیے تھے۔

ہاشم آملا اور کوائنٹن ڈی کاک 5،5، ہائینو کوہن 11 اور کپتان فاف ڈوپلیسی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

ڈین ایلگر 72اور ٹیمبابائوما 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھےجبکہ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 2کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY