پاکستان میں نفسیاتی و دماغی امراض عام ہیں

0
1166

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ’سڈنی‘ آسٹریلیا کی نیوروسائنس کی پروفیسر ڈاکٹر کنیزفاطمہ شاد نے کہا کہ پاکستان میں نفسیاتی، نیورولوجیکل اور نیوروسائیکولوجیکل امراض عام ہیں جن کی بڑی وجہ اسٹریس اور نوائز پالوشن ہے۔
انہوں نے اسٹروک سے متعلق اہم معلومات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ آسٹریلیا میں ان کے گروپ نے اسٹروک کی جلد ابتدائی تشخیص کے لئے بائیوکیمیکل طریقہ تیار کیا ہے جس سے ان افراد کی نشاندہی کی جاسکے گی جن کو مستقبل قریب میں اسٹروک کا خطرہ درپیش ہوگا۔
مذکورہ ابتدائی تشخیص سے بہت سارے مریضوں کو بچایا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ لیکچر بعنوان ’’پاکستان میں نفسیاتی بیماریوں کے تناظر میں نیوروسائنس کا مستقبل‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شعبہ بائیوکیمسٹری کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر وقار سلطانہ اور کلیہ سائنس کے اساتذہ اور ریسرچ کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے 1994ء میں نیوروسائنس میں آسڑیلیاء کی نیوسائو تھ ویلز یونیورسٹی سے ڈاکٹر یٹ کیا اور میڈیکل کالج آف پینسل وینیا امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا۔
وہ امریکہ، آسٹریلیاء، متحدہ عرب امارات، بحرین، برونائی اور پاکستان کی مختلف جامعات میں گذشتہ 30سالوں سے منسلک رہی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY