صومالی حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم الشباب کا ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی ڈورن طیارے نے گزشتہ ویک اینڈ پر ہی صومالیہ کے جنوبی علاقے میں الشباب کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اس شدت پسند گروہ نے اس تازہ کارروائی کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
القاعدہ سے وابستہ انتہا پسند گروہ الشباب صومالیہ کے علاوہ کینیا، یوگینڈا اور دیگر ممالک میں بھی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔












