بھارتی کرکٹ ٹیم رواں برس ستمبر سے دسمبر تک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 23 انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلے گی۔
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی جبکہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بھارتی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک اپنی سرزمین پر 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔












