لندن دنیا بھر میں سونے کے تجارتی لین دین کا سب سے بڑا مرکز تسلیم کیا جاتا ہے۔ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں ذخیرہ کیے گئے سونے بالخصوص بینک آف اِنگلینڈ کے تہہ خانوں میں موجود سونے کے مجموعی حجم کا انکشاف کیا گیاہے۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق شہر میں اس وقت ذخیرہ کی گئی سونے کی سلاخوں کی مجموعی مالیت 227 ارب برطانوی پاؤنڈ ہے۔
رواں سال مارچ میں لندن میں پائی جانے والی سونے کی مجموعی مقدار 7500 ٹن یا 96اعشاریہ5لاکھ سلاخیں تھیں جن کی مجموعی مالیت 300 ارب ڈالر تھی۔













