بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلغام میں فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا، ادھر شوپیاں میں ایک حملے میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا تازہ واقعہ پیش آیا، جس میں کلغام کے علاقے میں دو نہتے کشمیریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا، دونوں کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ادھر شوپیاں میں ایک حملے میں بھارتی میجر سمیت دو فوجی ہلاک ہوگئے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مکمل ہڑتال تھی، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں نے دی، وادی میں سکولز، کالجز اور کاروباری ادارے مکمل بند رہے، سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے۔











