نئی وفاقی کابینہ جمعہ کو حلف اٹھائے گی۔ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونگے

0
716

نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 46 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ جمعہ کے روز حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر 46 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔

نئی کابینہ میں قلمدانوں سے متعلق ڈان نیوز کو موصول ہونے والی فہرست کچھ اس طرح ہے۔

خرم دستگیر: وزیر دفاع
خواجہ آصف: وزیر خارجہ
اسحٰق ڈار: وزیر خزانہ
احسن اقبال: وزیر داخلہ
سائرہ افضل تارڑ: وزیر صحت
مریم اورنگزیب: وزیر اطلاعات و نشریات
درشن لال: وزیر بین الصوبائی رابطہ
بلیغ الرحمٰن: وزیر مذہبی امور
سعد رفیق: وزیر ریلوے
عبد القادر بلوچ: وزیر سیفران
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نئی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے، جبکہ دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY