آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعامی رقم کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دی جائے گی۔
بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے بھی 2.34 ملین ڈالرز ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ملی ہے۔
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ 2024ء میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دیکرکر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اپنے نام کرلیا۔
بھارتی شہر حیدر آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بادشاہت کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان مچل سینٹنر 43 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 17، فن ایلن 9، جمی نیشم 8، گلین فلپس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 3، رچن رویندرا ایک اور میٹ ہینری بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے،لوکی فرگوسن 5 اور جیکب ڈفی3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اکشر پٹیل نے 3، ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتھی اور ابھیشیک شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے اننگ کا جارحانہ آغاز کیا اور 98 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ابھیشیک شرما 21 گیندوں پر 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
بھارتی بیٹر سنجو سیمسن اور ایشان کشن نے 105 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم سیمسن 89 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، بھارت کے ایشان کشن نے 54 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔
ہارک پانڈیا نے 18 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شیوم دوبے26 اور تلک ورما 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے تین بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راچن روندرا اور میٹ ہینری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
ٹی 20 کرکٹ پر کس کی ہوگی حکمرانی؟ فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونیوالے فائنل معرکے میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کیویز نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے مات دی۔












