پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات

3
3008

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر قائم مقام وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی تعینات کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جی سی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کیلئے 3 پروفیسرز کے انٹرویوز کئے گئے تھے، ڈاکٹر سلطان شاہ، ڈاکٹر شازیہ بشیر اور ڈاکٹر بابر عزیز کے انٹرویوز کئے گئے تھے۔

160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر ہوئیں، ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھ میٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا، ڈاکٹر شازیہ بشیر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا، ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں، ڈاکٹر شازیہ بشیر طویل عرصہ تک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہیں، انہوں نے بطور چیئرپرسن شعبہ فزکس میں بھی خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر شازیہ بشیر 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، فیکلٹی اور سٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

SHARE

3 COMMENTS

  1. مشیر کاظمی کا لکھا ہوا آخری مصرع جو انھوں نے شورش کاشمیری کیلئے کہا جو انکے انتقال کے بعد اُنکے تکیے کے نیچے سے ملا

    “ اُستاد، تم تو جا چُکے ہو، ہم بھی آ رہے ہیں “

    از : ثقلین کاظمی فرزند مشیر کاظمی

  2. الله غريق رحمت فرمائے. دونوں عہد ساز شخصیات تھیں اور ملی و ديني حوالے سے سنہرے نقوش اور لازوال اثرات مرتب کیے. شورش کی صحافت اور مشیر کاظمی صاحب کی رزم نگاری تاریخ پاکستان کا زریں باب ہے. صفدر ہمدانی صاحب بھی اسی قافلے کے ساتھی اور عہد حاضر میں میر کارواں ہیں. رب العزت ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے.

    • برادر عزیز مجھ طالب علم فقیر کو اس فہرست میں کہان شامل کر دیا۔ ہاں میں خوش بخت ہوں کہ اپنے والد کی وجہ سے ان دونوں شخسیات سے بالمشافہ مل چکا ہوں

LEAVE A REPLY