برتن دھونے والے اسفنچ میں لاتعداد جراثیم موجود ہیں

0
164

جرمن ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ باورچی خانوں میں برتن صاف کرنے کےلیے استعمال ہونے والے اسفنچ میں 362 اقسام کے جراثیم وافر ہوتے ہیں جبکہ ان کی تین اقسام ایسی ہیں جو انسانی صحت اور جان کےلیے شدید طور پر نقصان دہ ہیں۔

فرٹ وینجن یونیورسٹی، جرمنی میں ماہرین نے مختلف مقامات سے استعمال شدہ کچن اسفنچ (برتن دھونے والے اسفنچ) کے 14نمونے حاصل کیے اور ان کا جینیاتی تجزیہ کیا جس کا مقصد اسفنچ کے نمونوں میں موجود جرثوموں کی اقسام کا تعین کرنا تھا۔

حقیق کے نگراں ڈاکٹر مارکس ایجرٹ کہتے ہیں کہ اگرچہ انہیں امید تھی کہ برتن دھونے والے اسفنچ میں جراثیم موجود ہوں گے لیکن اتنی زیادہ اقسام کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی خود ان کےلیے حیران کن ہے۔

تشویش ناک بات یہ سامنے آئی کہ برتن دھونے والے صاف ستھرے اسفنچ میں بھی یہ جراثیم اسی طرح موجود تھے جیسے گندے اسفنچ میں دیکھے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY