لاہور ٹرک میں دھماکا، عمارت منہدم، درجنوں افراد زخمی۔کئی کی حالت نازک

0
737

لاہورکے علاقے بند روڈ پر سگیاں پل کے قریب ایک ٹرک میں دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک عمارت گر گئی جبکہ واقعے میں 33افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق دھماکا فروٹ سے لدے ٹرک میں ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی جگہ پر واقع3 منزلہ اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔
ایس پی سٹی کا مزید کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ٹرک میں بارودی مواد تھا، جس کی وجہ سے شدید نوعیت کا دھماکا ہوا اور عمارت گر گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے سے 33 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا ہے، امدادی کام جاری ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے دھماکا کا معائنہ کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY