وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نواز شریف جی ٹی روڈ ریلی کے بعد مزید جلسے جلوس بھی کریں گے، جس کا رائے ونڈ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا پروگرام جلد دیا جائے گا ۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق موجودہ آئین میں ترامیم ضروری ہوگئی ہیں، ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہوگیا، بعد میں آنے والوں کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب سے تاریخی غلطی ہوگئی ہے، جس کا احساس بھی انہیں اب ہونے لگا ہے۔
سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اب بھی نواز شریف کے کارکن کی ہے، اپوزیشن کے ہاتھ کیا آیا؟
وفاقی وزیر نے نواز شریف کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے مزید کہا کہ ریلی ہوگی یا جلسہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تمام آپشن ابھی کھلے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY