فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے

0
793

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے

مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کر چکی ہے، کارکن ہر ضلع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کی،

SHARE

LEAVE A REPLY