مسلم لیگ ن نے اپنے پارٹی رہنما اور سابق وزیر پنجاب رانا مشہود کے بیان پر وضاحت جاری کردی ہے ۔

ن لیگی ترجمان اور ممبر قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان کا ن لیگ اور اس کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں ،بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سابق صوبائی وزیر سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY