تحریک انصاف نے عام انتخابات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

0
990

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینےاور پی ڈی ایم حکومت کےمتعلق وائٹ پیپربھی جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

اجلاس کےاعلامیہ کےمطابق تحریک انصاف کوالیکشن کی دوڑ سے باہرکرنےکی کوششیں ہوئی ہیں لیکن پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں ہر حلقےمیں اپنا امیدوار نامزد کرے گی، قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےایجنڈے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کور کمیٹی نے پی ڈی ایم اور نگران حکومت سے متعلق وائٹ پیپر کے اجراء کی بھی منظوری دی۔ وائٹ پیپر میں گذشتہ بیس ماہ کے دوران ملکی معیشت صورتحال پر فوکس کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY