منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کرلیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جا ری کر دیا گیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے ، آج بھی نہ آئے تو رپورٹ سپریم کورٹ کو دے دی جائے گی ۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔
شریف فیملی کو اس سے پہلے ا توار کو پیشی کا نوٹس دیا گیا تھا مگر شریف خاندان حا ضر نہ ہوا تاہم شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں اتوار کی پیشی کا کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔
نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جا ری کیا ہے ، جبکہ گزشتہ روز نیب لاہور نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY