پارلیمنٹ کو ہم نے کمزور کیا، خورشید شاہ’

0
70

قومی اسمبلی میں ارکان کی غیر حاضری پر اپوزیشن لیڈر برہم ہوگئے۔ خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم دیکھ کرشرم آتی ہے، ہم عوام کے اعتماد کا قتل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کے 20 کروڑعوام خالی کرسیاں دیکھ رہے ہیں، الیکشن بل 2017 سب کا بل ہے، ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا۔ خورشیدشاہ نے کہا کیا تاثر دینا چاہتے ہیں، کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، پارلیمنٹ بھری ہو تو کسی کی جرات نہیں آنکھ اٹھا کر دیکھے، پارلیمنٹ کو ہم نے خود کمزور کیا ہے، 53 وزیر ہے مگر ایوان میں کوئی بھی نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا سکول دیر سے آتے تھے تو کرسیوں پر کھڑا ہونا پڑتا تھا، سپیکرصاحب! غیرحاضر وزراء کو کرسیوں پر کھڑا کر دیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں آتا۔

حکومتی رہنما شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا خورشیدشاہ کے تحفظات درست ہیں، ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس خود کرنا چاہیئے، اجلاس ختم ہونے پر وزراء سے رابطہ کروں گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY