حمزہ شہبازکےخاندان کے5افراد لاہو رسے لندن روانہ ہوگئے

0
133

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکےخاندان کے5افراد لاہو رسے پی آئی اےکی پروازکے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لندن جانے والوں میں سلیمان شہباز ،ان کی بہن،بچے،حمزہ شہباز کی اہلیہ سمیت اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں حمزہ شہباز شریف نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک جاچکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما اور ایم این اےحمزہ شہباز شریف انتخابی مہم شروع ہونے سے قبل ہی روانہ ہوگئے تاہم انہوں نے بیرون ملک رہ کر الیکشن مہم کی نگرانی کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے بھی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے آج لندن جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY