قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کے لیے نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کے مکمل ہونے کے بعد اپیل جلد دائر کردی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY