ترکی جرمن شہریوں کو رہا کرے، میرکل

0
118

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی میں زیر حراست جرمن شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میرکل نے موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل اپنی روایتی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی ڈینیز یوچیل اور میسالے تولو کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن پیٹر اشٹوئڈنر کا ذکر کیا۔

ذرائع کے مطابق برلن حکومت اپنی ترک پالیسی کے حوالے سے ایک نئی سمت کے تعین کا فیصلہ کر چکی ہے۔ میرکل کے بقول وہ انقرہ حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہیں۔ میرکل نے تسلیم کیا کہ جرمن ترک تعلقات ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY