اقوام محتدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے نگران زيد رعد الحسين نے کہا ہے کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے متنازعہ و سخت بيانات صحافيوں کے خلاف ممکنہ حملوں کا سبب بن سکتے ہيں۔

الحسين نے ٹرمپ کی طرف سے سی اين اين، نيو يارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے خلاف جملے بازی پر تشويش کا اظہار کيا۔ انہوں نے سوال اٹھايا کہ ايسے نشرياتی اداروں اور صحافيوں کو ’جعلی‘ قرار دينا، کيا ان کے خلاف تشدد کو ہوا دينے کے مساوی نہيں؟

الحسين کے بقول ٹرمپ کے ان بیانات کے نتيجے ميں کئی ممالک ميں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنايا گيا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY