شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
اس موقع پر امریکا کی سفیر نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، امریکا جنگ نہیں چاہتا،مگر واشنگٹن کا صبر لا محدود نہیں ہے۔












