آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ دہشت گردمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔
چاروں دہشت گرد 16 افراد کو قتل کرنے اور 8 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں،ان کے قبضے سے گرفتاری کے وقت اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں نے چاروں دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے،جبکہ 23دیگر مجرموں کو قید کی مختلف سزائیں بھی سنائی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت سنائے جانے والے دہشت گردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں۔
چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے،جنہوں نے فوجی عدالتوں کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY