Published on: 17 Sep 2017
برطانوی ٹاؤن بولنگٹن میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سینکڑوں گائیوں نے گھروں کے باہر بنے ہوئے گراؤنڈز میں گھس کر سب کچھ ملیا میٹ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق وہ صبح کے وقت اٹھے تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ سینکڑوں گائیں ان کے لانز میں گھوم رہی ہیں۔ ان گائیوں جن کی تعداد لگ بھگ 40 تھی، نے گھروں کے باہر گراؤنڈز میں اگی گھاس، پودوں اور پھولوں کو منٹوں میں ہڑپ کیا اور پورے علاقے کو گوبر سے بھر دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گائیوں کا باڑہ غلطی سے کھلنے کی وجہ سے پیش آیا۔ گائیوں کی موجودگی میں علاقے کے رہائشی پریشان تو ہوئے لیکن کسی کے زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔













