وزیراعظم کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات

0
940

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں حسن نواز کے آفس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال، توانائی کے منصوبوں اور عدالتی معاملات زیر بحث آئے۔

وزیراعظم خاقان عباسی اور کابینہ کے ارکان نواز شریف کے ساتھ پورا دن گزاریں گے ،جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY