جنیوا میں ہیروں کے زیورات کی نیلامی ہوئی۔ نیکلس میں جڑا ایک سو تریسٹھ قیراط وزنی دنیا کا سب سے بڑا شفاف ہیرا تین کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا۔
یہ شفاف ہیرے کی نیلامی کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ انیس قیراط وزنی ہیرا جو دو سو سال تک فرانسیسی شاہی زیورات کا حصہ رہا۔ ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔












