پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالسلام آفریدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے خود کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، مجھے کوئی خوف نہیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا تھا۔

عبدالسلام آفریدی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت یاب ہوکر اپنے قوم کی خدمت کروں گا۔

انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرے، کورونا سے ڈرنا نہیں اس سے لڑنا اور شکست دینا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY