مانچسٹر میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے حوالے سے سالانہ اربعین امن واک کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کر کے کربلا کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا ۔ پیغام امن و بھائی چارہ اور انسانیت کا درس دیتے پوسٹر اُٹھاۓ معصوم بچے بچیاں نوجوان زن و مرد یہاں تک کے ضعیف افراد نے تیں گھنٹے مانچسٹر کی شاہراہوں پر پیدل چل کر ظالم و مظلوم
کے درمیان فرق بتایا اور تمام راستے میں رضا کار بچوں نے راہگیروں کو روک کر سفید گلاب کے ساتھ انہیں امام کے مشن سے آگاہی دی اور فلسفہ کربلا کا درس دیتے دیکھائی دیتے رہے ۔امن واک میں قابل دید شبیہ تابوت امام مظلوم تھا جسکو روایتی طریقہ سے دف و طبل کی آواز سے پرسہ پیش کیا گیا
مقدسہ بانو













