امریکا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے ایرانی ٹیم کے پلیئرز، ٹیکنیکل اسٹاف کو ویزے جاری کردیے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا کہ امریکا نے ایرانی ٹیم کی مینجمنٹ ارکان کو ویزے جاری نہیں کیے۔
خیال رہے کہ ایرانی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں گروپ اسٹیج کے اپنے تمام میچز امریکا میں کھیلے گی، تاہم اسکا قیام میکسیکو میں ہوگا۔











