پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 184رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بناسکی ہے۔ اب تک 23اوورز کا کھیل ہوچکا ہے ۔

اظہرعلی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ امام الحق 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے مشترکہ طور پر 38رنز بنائے ہیںجبکہ دونوں نے 17اعشاریہ 3اوور کھیلے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں گرین شرٹس کے بولرز کے دباؤ میں نظر آئی جس کے سبب انگلینڈ کے بیٹمسمین کھل کر نہ کھیل سکے ۔ محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY