امریکی ریاست میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرلز نے بیرون ممالک سے رقوم لینے پر امریکا کے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیاہے۔
ریاست میری لینڈ کے اٹارنی جنرل اور واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات دائر کرنےکا اعلان کیا
۔اٹارنی نے الزام لگایاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک سے ٹرمپ ہوٹل کے ذریعے رقوم اور تحفے لے کر امریکی قانون کی خلاف ورزی کی۔ ٹرمپ کے خلاف آج مقدمہ دائرکیا جائے گا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عائد کردہ پابندی کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔امریکی شہر سیاٹل میں پیر بارہ جون کی شام ایک اور اپیلز کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ترمیم شدہ سفری پابندیوں کو امریکا کے وفاقی امیگریشن قانون کے منافی قرار دے دیا۔
عدالت کے مطابق ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ واشنگٹن حکومت نے اس صدارتی حکم نامے کی جو وجوہات بیان کی ہیں، وہ اس اقدام کے لیے کافی نہیں کہ اکثریتی طور پر مسلم آبادی والے چھ ممالک کے شہریوں کو امریکا میں داخل ہونے سے بالعموم روک دیا جائے













