لندن ٹیوب ٹرین دھماکا، شامی پناہ گزین گرفتار

0
138

لندن میں پارسنز گرین اسٹیشن پر ٹیوب ٹرین میں ہونے والے دھماکے کے شبہے میں مبینہ طور پر ملوث عراقی کے بعد پولیس نے 21 سالہ شامی پناہ گزین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے 21 سالہ نوجوان یحییٰ فاروق کو لندن کے مغربی علاقے ہائونسلو سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یحییٰ فاروق 2013 میں پناہ گزین کی حیثیت سے شام سے برطانیہ آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یحییٰ فاروق کو پارٹیوں میں جانے کا شوقین تھا اور وہ ایک نائٹ کلب کے پروموٹر کے طور پر کام بھی کررہا تھا۔
برطانوی سیکریٹری داخلہ امبر رڈ نے میڈیا کو بتایا کہ دوسرے نوجوان کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دہشت گردی میں صرف ’ایک شخص‘ ملوث نہیں تھا تاہم ابھی کسی حتمی نتیجے تک پہنچنا قبل از وقت ہوگا ۔
اس سے قبل ایک 18 سالہ نوجوان کو بھی اسی واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جمعے کو ہونے والے دھماکے میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY