شاعر،ادیب،محقق،استاد،مرثیہ نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی فکری دورے کے بعد واپس لندن پہنچ چکے ہیں

انہیں کویت کے اس دورے کی دعوت انجمن تخلیق وتہذیب کویت نے دی تھی اور اسکا سارا انتظام و انصرام بھی اس تنظیم نے خود ہی کیا تھا

صفدر ہمدانی کا یہ تیسرا دورہ کویت تھا کہ وہ اس سے قبل دوہزار گیارہ اور دوہزار تیرہ میں بھی ملک کویت کا ادبی علمی دورہ کر چکے ہیں

تنظیم کی بانی اور صدر شاہین اشرف علی انکے شوہر اشرف علی،ووپ میڈیا کے طارق اقبال خاص طور پر اس کامیاب دورے پر مبارکباد کے مستحق ہیں

kuwait 17 safdar k sajjad1

صفدر ھمدانی اکتیس اگست کو لندن سے روانہ ہو کر یکم ستمبر بڑی عید کے روز کویت پہنچے تھے جہاں شاہین اشرف علی،اشرف علی،طارق اقبال نے انکا خیر مقدم کیا۔ انکا قیام شاہین اشرف علی کے گھر پر تھا

چار ستمبر کو کویت کے ایک شاندار ہوٹل میں صفدر ھمدانی کے قلمی سفر کی نصف صدی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب ہوئی جس کے بعد مسلسل تقاریب اور نجی محافل کا سلسلہ جاری رہا

safdar kuwait

لندن روانگی سے قبل کویت کے دورے پر تشریف لائے صفدر ھمدانی کے اعزاز میں ایک نہایت شاندار تقریب کا اہتمام کیا جو شہر کے ایک اعلی ہوٹل میں منعقد ہوئی

یہ تقریب صفدر ھمدانی کے اس تیسرے دورہ کویت کی آخری علمی ادبی تقریب تھی ۔وسیع اسٹیج پر اس تقریب کے تمام منتظمین پیر امجد حسین، رانا منیر احمد، اشتیاق ملک، عتیق الرحمن،اخلاق احمد ملک،آصف جمال،خال منہاس اور یوسف قریشی کے ساتھ مہمان خصوصی صفدر ھمدانی اور صدر محفل پاکستان کے سفیر عزت مآب غلام دستگیر موجود تھے جو اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود جناب صفدر ھمدانی کو الوداع کہنے کی خاطر کچھ دیر کے لیئے تقریب میں شریک ہوئےاس موقع پر مہمان خصوصی صفدر ھمدانی نے پاکستانی کیمونٹی ان کویت کی طرف سے ایسی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کھلے دل سے یہ اعتراف کیا کہ کویت کے اس تیسرے سفر میں جو عزت کویت کے عالمی ، ادبی،دینی اور سماجی طبقوں نے دی ہے وہ انکو دنیا میں کہیں نہیں ملی

kuwaitpc1

انہوں نے خاص طور پر سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر کو فرزند ریڈیو پاکستان قرار دیتے ہوئے انکی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ سفیر موصوف نے کویت میں ادبی فضا اور ماحول کو بہترین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے

تقریب کے اختتام پر صفدر ھمدانی نے اپنی منتخب شاعری پیش کر کے بہت داد وصول کی جسکے بعد انتہائی پُر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا اور آخر میں صفدر ھمدانی نے دیگر احباب کے ساتھ مل کر کیک کاٹا

صفدر ھمدانی کی ایک اہم مصروفیت کویت میں ایک پاکستانی تعلیمی ادارے کری ایٹو کوچنگ سینٹر کا دورہ تحا جسکی روح رواں حنا سلیم اور انکی رہبری میں کام کرنے والی مستعد اور با صلاحیت اساتذہ کی جماعت ہے۔ صفدر صاحب ادارے کی کارکردگی سے بہت متاثر ہو ئے

kuwaitacademy4

سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر نے صفدر ھمدانی کے اعزاز میں اپنے در دولت پر عشایئہ دیا جسمیں منتخب اہل وطن نے شرکت کی

kuwaitsafeerdinner2

kuwaitsafeerdinner3

سولہ دسمبر کی صبح میں نے شاہین اشرف علی نے اور میرے ہم سفر اشرف علی نے کویت کے ہوائی اڈے پر صفدر ھمدانی کو الوداع کہا اس یقین کے ساتھ کہ وہ جلد دوبارہ کویت تشریف لائیں گے

صفدر ھمدانی بفضل تعالیِ اب واپس لندن پہنچ چکے ہیں

شاہین اشرف علی ،کویت

SHARE

1 COMMENT

  1. MaSahaAllah. It seems like a very busy and successful visit to Kuwait. Lots of duaas and congratulations to organisers and Mr Safdar Hamadani.

LEAVE A REPLY