ممبئی میں ایک بار پھر بارشوں نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ، ریل گاڑیوں اور پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیرہو گئی ۔
بھارت کا ساحلی شہر ممبئی ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی زد میں آ گیا ، کل شروع ہوئی بارش رات بھر جاری رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے میں 210 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ۔ ہلکی بارش اگلے چوبیس گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے ، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ دفاتر میں بھی حاضری کم رہی ۔
ریلوے ٹریک پر پانی آجانے سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ادھر ممبئی ائرپورٹ پر آنے والی 56 پروازوں کو دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ۔ دو ہزار پانچ میں ہوئی طوفانی بارشوں نے 500 لوگوں کی جان لی تھی ۔












