معروف قوال مقبول صابری جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے،، انیس سو چورانوے میں بچھڑنے والی صابری برادران کی جوڑی آسمانوں پر مل گئی۔
معروف قوال غلام فرید صابری اور مقبول احمد صابری نے”صابری برادران” کے نام سے شہرت پائی ۔
صابری برادران نے قولی کی تعلیم اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کی ۔ 1947ء میں ہندوستان سے کراچی ہجرت کرلی۔ صابری برادران نے اپنے فن کی شمع جلائی تو شہرت پروانے کی مانند ان کا چکر لگانے لگی ۔
صابری برادران کے آڈیو البمز ہاتھوں ہاتھ لئے جاتے تھے،انکی کئی قوالیاں فلموں میں بھی لی گئیں ، یہ جوڑی اپنے عروج پر تھی کہ 1994ء میں غلام فرید صابری انتقال کر گئے ۔
غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بھائی مقبول صابری اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ منظر عام سے ہی غائب ہو گئے ۔
مقبول صابری کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی لوگوں پر وجد طاری کر دیتی ہیں ۔ جن لوگوں کوصابری برادران کی محفل سماع میں شرکت کاموقع ملا،وہ جانتے ہیں کہ ان کے لبوں سے ادا ہونے والا کلام کیسا سماء باندھ دیا کرتا تھا ۔
مقبول صابری 12 اکتوبر 1941ء میں کلیانا ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کافی عرصہ سے جنوبی افریقہ میں مقیم تھے ۔ وہ 21 ستمبر 2011ء کو ستر برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے سے جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئ












