کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی سکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔
آسٹریلین سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔












