گزشتہ سال ٹینس بال کے سائز کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تووہ فروخت نہ ہو سکاجس کی بولی چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر سے اوپر نہ جاسکی تھی تاہم منتظمین کی کوششیں رنگ لائیں اور اس غیر تراشیدہ ہیرے کو بلا آخر نیلام کر دیاگیا ہے ۔
53ملین ڈالر میں نیلام ہونیوالا 1ہزار109قیراط کا یہ ہیراگزشتہ ایک صدی کے دوران دریافت ہونیوالوں تمام ہیروں میں نہ صرف سب سے بڑا ہے بلکہ تاحال دنیا کا بھی سب سے بڑا ہیرا ہے۔
3بلین سال قدیم سفید رنگ کا یہ ہیرا افریقی ملک ے سال2015میں دریافت کیا گیا تھا جو اب تک اپنی قدرتی حالت میں ہے ۔
اس ہیرے کی بولی 29جون 2016کولندن کے سودابے نیلام گھر میں لگائی گئی جو سات کروڑ سے زائد میں فروخت ہونے کی توقع کی تاہم کوئی بھی خریدار چھ کروڑ دس لاکھ ڈالر سے اوپر بولی نہ لگا سکا جس کے بعد اب اسے لندن کی ڈائمنڈزجیولرزکمپنی نے53ملین ڈالر میں خرید لیا ہے













