سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیر کو اسلام آباد میں اہم مصروفیات ہوں گی۔ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جس کیلئے وہ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں، وزراء اور قانونی ٹیم سے ملاقاتیں کر چکے اور پیشی سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پیر کو ہی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی ہو گا جس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔
مسلم لیگ نون کی جانب سے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات بل اور نون لیگ کے آئین میں ترمیم کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔
منگل کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کا بھی پلان ہے













