ایک دن کیلئے شہر کے باسی سڑکوں پر پیدل چل کر ، جاگنگ کر کے اور سائیکل چلا کر لطف اندوز ہوتے رہے
پیرس کے تاریخی سکوائر میں شہر کو آلودگی سے بچانے کے لیے کار فری ڈے منایا گیا ۔ کار میں سفرکرنے والے افراد سڑکوں پر پیدل چل کر اور جاگنگ کر کے انجوائے کرتے رہے ۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پہچان ایفل ٹاور کے ارد گرد اور شہر کی وسطی شاہراہ شانزے لیزے پر ایک دن کے لئے صرف پیدل چلنے والوں کے قبضے میں رہی ۔ لوگ پیدل چلتے ، جاگنگ کرتے اور سائیکل سواری کرتے رہے ۔
پیرس کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے تین برس پہلے میئر این ہیدالگو نے ایک مہم شروع کی ۔ سال میں ایک دن گاڑیوں کے انجن بند کر دیئے جاتے ہیں اور شہر پر پیدل چلنے والوں کا راج ہوتا ہے ۔












