الیکشن بل 2017ء کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر

0
127

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مسلم لیگ نون کا دوبارہ صدر بننے کے چند گھنٹے بعد ہی الیکشن بل 2017ء کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی، نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست۔

الیکشن بل 2017ء کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ معروف قانون دان ذوالفقار بھٹہ نے آئین کے آرٹیکل 184 کی ذیلی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل آئین کی روح سے متصادم ہے، اس سے عدالت کا نااہل قرار دیا گیا شخص پارٹی صدارت کیلئے اہل ہو جائے گا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نااہل شخص پارٹی صدر ہو اور پارٹی کا اہل رکن پارلیمنٹ اس کی مرضی کیخلاف ووٹ دے تو وہ آرٹیکل 63 اے کے تحت اس کی نااہلی کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتا ہے جو کہ مضحکہ خیز بات ہے، لہٰذا عدالت نئے قانون کو کالعدم قرار دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY