امریکا مذاکرات کے لیے پیغامات ارسال کرتا رہتا ہے، حسن روحانی

0
665

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کے پیغامات تقریباﹰ روزانہ کی بنیاد پر پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے یہ بات حکومتی ٹیلی وژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہی۔ روحانی کے مطابق ایک طرف واشنگٹن حکومت ایرانی عوام پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب وہ مختلف ذرائع سے یہ پیغامات ارسال کر رہی ہے کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت سے ملاقات کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ایسی کسی ملاقات کے امکان کو رد کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY