انیس عامری ویڈیو پیغام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا

0
339

یہ ویڈیو پیغام شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے قریبی وابستگی رکھنے والی نیوز ایجنسی اعماق نے جمعے کے روز جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں مبینہ طور پر انیس عامری کو دکھایا گیا ہے، جو مغربی دنیا کے فضائی حملوں میں مرنے والے مسلمانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کر رہا ہے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق اس ویڈیو میں عربی زبان بولنے والا ایک شخص ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قائد ابوبکر البغدادی کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتا ہے اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ حملے کریں۔ اعماق نے ویڈیو میں دکھائے گئے شخص کو ابو بارا التونیسیا کا ’جہادی‘ نام دیا ہے یعنی تیونس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، جیسا کہ انیس العامری تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY