جرمن مالیاتی حکام نے کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ملکی مالیاتی شعبے کے چھ ہزار سے زائد انسپکٹر مختلف مقامات پر چھاپے ماریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ تمام مزدوروں کو تقریباً آٹھ یورو اور چوراسی سینٹ فی گھنٹہ سے کم ادا نہ کیے جا رہے ہیں

ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جنہیں غیر قانونی طور پر کام پر رکھا گیا ہے۔ یہ آپریشن وفاقی کسٹم سروس کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جو وزارت مالیات کا حصہ ہے۔ ایک جائزے کے مطابق جرمنی میں مجموعی افرادی قوت کے دس فیصد حصے کو کم از کم اجرت نہیں دی جاتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY