ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کےلئےنوازشریف،جاوید ہاشمی،الطاف حسین سمیت 19سیاستدانوں کو نوٹس بھجوادیے ہیں۔

اصغر خان کیس کی سماعت کل صبح 9 بجے لاہور رجسٹری میں ہوگی، 90ء کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام میں جن سیاستدانوں کو عدالت نے طلب کیا ہے ان میں سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی ،سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین،ایم کیو ایم حقیقی کےسربراہ آفاق احمد اور قادر بلوچ بھی شامل ہیں۔

امتیاز شیخ، مظفرحسین شاہ،غلام علی نظامانی اورارباب غلام رحیم ، لیاقت جتوئی،جام معشوق،جام حیدر،دوست محمدفیضی اورہمایوں مری کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

سیدعابدہ حسین نے اصغر خان کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ،جس میں 90ءکے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا۔

انہوں نے جواب میں کہا کہ 90 ءکے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے، کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY