مصر میں قبطی مسیحیوں کے کلیساؤں پر حملے کرنے کے الزام میں داعش کے چھتیس مشتبہ اراکین کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
اپریل دو ہزار سترہ میں قبطی مسیحیوں کی دو مختلف عبادت گاہوں پر کیے گئے خودکش حملوں میں چھیالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اسی طرح ایک حملہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی کیا گیا تھا، جس میں اٹھائیس افراد مارے گئے تھے۔ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔












