ايک ہندو انتہاپسند گروہ نے بھارت ميں چہرہ ڈھانپنے يا نقاب کرنے پر پابندی کا مطالبہ کيا ہے۔ ممبئی کی شيو سينا پارٹی نے مقامی سامانا نامی اخبار ميں بدھ کو چھپنے والے اپنے ايک اداريے ميں لکھا ہے کہ وہ وزير اعظم نريندر مودی سے مطالبہ کرتے ہيں کہ سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
بھارت ميں بھی نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کریں۔ شيو سينا پارٹی نےموقف اختيار کيا ہے کہ برقعے کا اسلام يا بھارتی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہيں۔ بھارتی ہوم منسٹری نے اس معاملے پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے۔ بھارت ميں چند مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برقعے پر پابندی ان کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مساوی ہو گی۔












