وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سعودی عرب پہنچنے پر ائیرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نےاُن کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول ؐپر حاضری دی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور وزیر مملکت چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب میں ’مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع‘ کے عنوان سے عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔












